اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان مقبولیت کے جس عروج پر ہیں ان کیخلاف فیصلہ دینا آسا ن نہیں ، سہیل وڑائچ

لاہور ( آن لائن ) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان مقبولیت کے جس عروج پر ہیں ان کیخلاف فیصلہ دینا آسا ن نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق جج سندھ ہائیکورٹ جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا کہ آدمی مشہور ہے یا نہیں عدالتوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا، عدالتوں میں معاملات قانونی طریقے سے دیکھے جاتے ہیں، عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اپنی غلطی تسلیم نہیں کی، عمران خان یہ کہہ سکتے تھے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں، عمران خان نے غیرمشروط نہیں بلکہ ایک قسم کی مشروط معافی مانگی ہے، توہین عدالت کیسوں میں ہمیشہ غیرمشروط معافی کو ترجیح دی جاتی ہے۔