اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جوہری معاہدہ عالمی ایجنسی کی تحقیقات ختم کئے بغیر بے فائدہ ہے، ایران

تہران(آن لائن ) تلواروں اور بندوقوں کی جنگوں کے بعد اب موجودہ دور میں جوہری ہتھیار جنگ کا بڑا حصہ ہوتے ہیں ۔ ان کا غلط اور صحیح استعمال کرنا ایک آرٹ ہے ۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ عالمی ایجنسی کی تحقیقات ختم کئے بغیر جوہری معاہدہ بے فائدہ ہے۔دوسری جانب امریکا نے ایران پر روز دیا ہے کہ وہ اپنے 3 غیراعلانیہ جوہری مقامات کی تحقیقات میں عالمی ایجنسی سے تعاون کرے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی طاقتوں سے2015 میں کیا گیا معاہدہ بحال کرنا اس وقت تک بے فائدہ ہوگا جب تک اقوام متحدہ کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) غیر اعلانیہ مقامات کی تحقیقات کو بند نہیں کردیتی۔