اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان میں صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کا مانچسٹر میں اعلان

مانچسٹر(چوہدری عارف پندھیر:بیورو چیف نیوز الرٹ) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا جوش و جذبہ بتاتا ہے کہ وہ مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کے فکروفلسفہ کو پسند کرتے ہیں اور پی ایس پی کے پیغام کو پذیرائی مل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی جوق درجوق پی ایس پی میں شمولیت اخیتار کر رہے ہیں۔ وہ گذشتہ روز مانچسٹرمیں پی ایس پی کی جانب سے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔ اس افطار ڈنر کی خصوصیت آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما، سینئر سیاستدان اور ممتاز سماجی شخصیت چوہدری الطاف شاہد کی اپنے ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت تھی۔ افطار ڈنر کے شرکاء سے پی ایس پی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا، یو کے آرگنائزنگ کمیٹی کے غلام نبی عامر، امیر فیصل اعوان، مرزا فیصل محمود، فرحان راجہ، نعیم عباس خان، ڈاکٹرسرور و دیگر نے بھی خطاب کیا کی۔ جناب الطاف شاہد نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیئرمین مصطفی کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائمخانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس پی کے پیغام سے متاثرہو کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پی ایس پی ہی وہ سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر سکتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ تمام پاکستانیوں کو برطانیہ میں متحد کریں اور پارٹی کے کام کو مضبوط کریں۔ رضاہارون نے الطاف شاہد کی پی ایس پی میں شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ برطانیہ میں پاکستان اور پاکستانیت کے پیغام کو پھیلانے میں مدد حاصل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کے قیام کا بنیادی مقصد پاکستانیوں کو جوڑنا ہے، پاکستان کی بات کرنی ہے، ملک اور بیرون ملک پاکستانیت کو فروغ دینا ہے۔ ہم وطن پرستی کے جذبے سے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی متحد ہو کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے کام کریں اور وطن دشمنوں اور وطن فروشوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تک صحیح جمہوریت کا قیام ناممکن ہے جب تک مقامی حکومتوں کو آئین کے آرٹیکل 140A کی روح کے مطابق مکمل سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات منتقل نہیں کر دیئے جاتے۔ موجودہ نظام بنیادی جمہوری نظام کے بغیر جمہوری کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی پاکستان میں صدارتی نظام جمہوریت و حکومت کی بحث کا آغاز کرنا چاہتی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے چیف ایگزیکیٹو کو عوام براہ راست منتخب کریں۔ پاکستان میں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کے پرچم تلے جمع ہوں اور ایک دوسرے کا احترام کریں۔ پی ایس پی کا اپنا پارٹی پرچم صرف الیکشن کمیشن میں ریجسٹریشن کی حد تک ڈیزائن کیا گیا ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی پرچم کا استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر جناب احمد ندیم قاسمی کی وطن کیلئے دعا "خدا کرے میری ارض پاک پر اترے” بھی پڑھ کر سنائی۔ انہوں نے مانچسٹر اور آئرلینڈ کی نومنتخب آرگنائزنگ کمیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے پیغام اور ترقی استحکام کیلئے کام کوآگے بڑھائیں۔ اس سے قبل مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اورپی ایس پی یوکے کے سرپرست اعلی جناب محمد رضا نے مانچسٹر اور آئرلینڈ کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ مانچسٹرآرگنائزنگ کمیٹی میں جاویدحسین (آرگنائزر)، محترمہ کشورمغل (جوائنٹ آرگنائزر)، فہیم انجم، جاوید ملک، محمد یونس خواجہ، محمود الحسن، اسماعیل چنہ، محترمہ ہما شیخ اور محمد عرفان منان شامل ہیں جبکہ آئرلینڈ آرگنائزنگ کمیٹی میں محمد عمران (آرگنائزر)، نعمان درانی (جوائنٹ آرگنائزر)، ایم عتیق، ایم عبداللہ، اعجازخان، تحسین خان، عدنان صفدر، فرحان احمد شامل ہیں۔ جناب محمد رضا نے پی ایس پی کے قیام کی تاریخ اور مقاصد پر مختصر روشنی ڈالی اور تمام نومنتخب اراکین کو محنت کرنے اور وطن پرستی کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی تلقین بھی کی۔
WhatsApp-Image-20160703 (2)
WhatsApp-Image-20160703 (3)
WhatsApp-Image-20160703 (4)
WhatsApp-Image-20160703 (5)
WhatsApp-Image-20160703-(6)
WhatsApp-Image-20160703 (7)
WhatsApp-Image-20160703 (8)
WhatsApp-Image-20160703 (9)
WhatsApp-Image-20160703 (10)
WhatsApp-Image-20160703