اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسئلہ کشمیر پر بھارت سے تمام معاملات طے پا گئے تھے، سابق وزیراعظم شوکت عزیز

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت سے تمام معاملات طے پا گئے تھے لیکن جس جماعت سے مذاکرات طے پائے اس کی حکومت ہی نہ رہی۔نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بہت پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کو مسائل سے نمٹنے کا موقع ملنا چاہیئے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت سے تمام معاملات طے پا گئے تھے لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ جس بھارتی جماعت سے بات ہوئی وہ اقتدار میں ہی نہ رہی، کشمیر کے معاملے پر بھارت کے ساتھ پس پردہ رابطوں میں برطانیہ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیئے کہ آپس میں تجارت کو فروغ دیں کیونکہ تجارت ہی ملکوں میں ہم آہنگی، رابطوں اور امن کا ذریعہ بنتی ہے۔