اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شاہ چارلس سوئم نے برطانیہ کا تخت سنبھال لیا،

لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں تقریب کے دوران باقاعدہ اعلان کیاگیا، کنگ چارلس نے حلف نامے پر بھی دستخط کردیئے۔اس پروقار تقریب کے موقع پر نقاروں کی گونج میں شہزادہ چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ قرار دیا گیا۔ یہ اعلان سینٹ جیمز پیلس کی فریری کورٹ پر واقع بالکونی سے کیا گیا۔ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ کی حکمرانی فوری طور پر بغیر کسی تقریب کے ان کے جانشین اور سابق پرنس آف ویلز چارلس کو منتقل ہو گئی،

تاہم انہیں بادشاہ کا تاج پہننے سے قبل کئی روایتی مراحل سے گزرنا ہوگا۔ اسی کے تحت آج سرکاری طور پر ان کی بادشاہت کے اعلان کی تقریب لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ایک روایتی کمیٹی کے سامنے ہوئی، اس کمیٹی میں موجودہ اور سابق سینیئر ارکانِ پارلیمان پر مشتمل پریوی کونسل کے ارکان، سینیئر سرکاری عہدیدار، دولتِ مشترکہ کے ہائی کمشنرز اور لندن کے لارڈ میئر شامل ہیں۔