اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیا کینیڈین ڈالر پر اب بھی ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر چھپے گی؟

بادشاہ کے تبدیل ہونے پر ڈیزائن کو ایک مقررہ مدت کے اندر تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔حکم ثانی تک کینیڈا کے 20 ڈالر کے نوٹ اور سکے پر ملکہ الزبتھ دوم کی ہی تصویر چھپےگی۔

یہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت یا وزیر خزانہ پر منحصر ہے کہ نئے کرنسی نوٹ پر کس کی تصویر یا پوٹریٹ شائع کیا جائے گا۔بینک آف کینیڈا کے ترجمان پال بیڈرٹسچر (Paul Badertscher) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین ڈالر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر کے ساتھ اُس وقت تک چھپتا رہے گا جب تک وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا جاتا۔