اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بطور وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا حلف صدر عارف علوی نے لیا

دو روز قبل 5 سال بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان آنے والے اسحاق ڈار نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی کے ہاتھوں حلف لیا ۔ اس تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار کو مفتاح اسماعیل کی جگہ وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا جس کے بعد مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد نواز شریف کو پیش کر دیا تھا۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔