اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، دفتر خارجہ کے لیگل ایڈوائزر اسد برکی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عدالت کے سامنے پیش ہوئی۔امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیس میں دفتر خارجہ نے امریکہ سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکہ کے قیدیوں کی سزا میں معافی کے آفس میں درخواست دی گئی تھی، دفتر خارجہ نے امریکہ سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی جس پر عدالت نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے۔