اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت نے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں سے عام شہریوں کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اجلاس میں لاہور آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی اور میچزکے انتظامات پر بھی غور کیا گیا، کمیٹی نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں سے ہوٹل میں عام لوگوں کے میل جول پر تشویش کا اظہار کیا اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا۔وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مہمان ٹیم کے لیے طے شدہ سکیورٹی پروٹوکول پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔