اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مہسا امینی کی ہلاکت کا معاملہ ، اقوام متحدہ نے ایران کو خبردار کردیا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف ”غیرمتناسب طاقت“ کا استعمال نہ کریں۔حجاب نہ پہننے پر پولیس کی حراست میں 22 سالہ خاتون کی ہلاکت کے خلاف ملک بھرمیں ہونے والے احتجاج پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہمیں مظاہروں سے متعلق خواتین اور بچوں سمیت بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی خبروں پر تشویش ہے۔دوسری طرف سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے پولیس کی زیرِحراست مہسا امینی کی ہلاکت کے کیخلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔احتجاجاً استعفیٰ دینے والوں میں ایرانی اساتذہ، کھلاڑیوں سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے مظالم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے۔