اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائت پر چترال کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 10ٹرک روانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے چترال میں سیلابی ریلے کے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان کے دس ٹرک روانہ کر دیئے ، امدادی سامان میں خیمے ، کمبل، 1000فوڈ ہیمپرز اور ریلیف کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے چترال میں سیلابی ریلے کے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان چترال پہنچانے کے لئے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے جلو پارک وئیر ہاؤس سے رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے خواجہ عمران نذیر اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خالد شیر دل کے ہمراہ 10 ٹرکوں کا قافلہ روانہ کیا۔ امدادی سامان کا یہ قافلہ منگل کو چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقے دریش پہنچے گا، جہاں پنجاب حکومت کا ایک وفد سامان کو صوبہ خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کے حوالے کرے گا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب دوسرے صوبوں کے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ،پنجاب نے آزمائش کی ہرگھڑی میں بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر خیبر پختو نخوا کے عوام کو مزید ضرورت پڑی تو پنجاب کو اپنی مدد کیلئے ہمیشہ سب سے آگے پائیں گے ۔