اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تربیلا ڈیم ،افسوسناک واقعہ، چھ چینی انجینئرز سمیت 8ہلاک

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے ٹی فور پر شٹرنگ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی جس میں 6 چینی انجینئرز بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کے علاقے تربیلا میں تربیلاڈیم کے توسیعی منصوبے ٹی فور پر کام کرنے والے افراد پر شٹرنگ گرگئی تھی جس کے نتیجے میں منصوبے پر کام کرنے والے 3 چینی انجینئرز ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 چینی انجینئرز اور 2 مقامی افراد دم توڑ گئے۔وزیراعظم نواز شریف نے تربیلا توسیعی منصوبے میں کام کے دوران چینی انجینئرز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں پر چینی انجینئرز کی خدمات قابل تعریف ہیں، تعاون پر چین کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے توانائی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔