اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اشتہاری نواز شریف اوراسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز کو پیمرا نے طلب کر لیا

ہائی کورٹ میں نواز شریف ،اسحاق ڈار سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف ، اسحاق ڈار و دیگر کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز پیمرا کو طلب کرلیا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا،پیمرا نے 2019 میں اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی تھی، مگر نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی دکھائی جا رہی ہیںعدالت نے پیمرا کے ڈی جی آپریشنز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین عدالت میں اپنا تفصیلی جواب کرائیں،