اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا: خطرناک سمندری طوفان فلوریڈا سے ٹکرا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان آئی این کے باعث فلوریڈا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں، جس کے بعد متاثرہ حصوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔خطرناک سمندری طوفان آئی این امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے، فلوریڈا کے شہر ٹمپا اور اورلینڈو کے ایئرپورٹس نے کمرشل پروازیں روک دی ہیں، والٹ ڈزنی کا اورلینڈو میں تھیم پارک بھی بند ہے۔تیز ہواؤں سے بجلی کے پول اور ٹریفک سگنل گر گئے، درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔کیوبا میں سمندری طوفان آئی این کے باعث 2 افراد ہلاک بھی ہوئے ۔