اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایون فیلڈ ریفرنس :مریم نواز اور کیپٹن صفدر بری ،سزائیں کالعدم قرار

اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نوازشریف اور کیپٹن ریٹارڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دیدی۔یاد رہے کہ عدالت نے مریم نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ نوازشریف کو 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

جسٹس عامر فارق نے استفسار کیا کہ عثمان چیمہ نے موقف لیا تھا مریم نواز کا 1996 سے کردار شروع نہیں ہوتا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا مریم نواز کا کردار 2006 سے شروع ہو تا ہے ،آپ پہلے اپنا موقف واضح کریں کہ آپ کا کیس کیا ہے ۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ہم نے پراپرٹی کی ملکیت ثابت کر دی ہے مالیت غیر اہم ہے ،، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ غلط بات کر رہے ہیں ،

آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں قیمت کا تعین ضروری ہے۔سردار مظفر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف ہے نوازشریف نے یہ جائیدادیں مریم کے ذریعے چھپائیں ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ جو کہہ رہے ہیں اسے شواہد سے ثابت کریں، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اس ڈاکیومنٹ پر تو دعویٰ ڈگر ی نہیں ہوتا کرمنل کیس میں سزا کیسے ہو سکتی ہے ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت بھی نوازشریف کا لنک کیسے ثابت ہو گا ، شریف خاندان کا اس پراپرٹی سے تعلق 2006 سے شروع ہوتا ہے ،جس درخواست کا آپ حوالہ دے رہے ہیں ، وہ قطری فیملی نے خریدی تھیں ،نیلسن اور نیسکول نے 1993 میں پراپرٹیز ضرور خریدی ہوں گی ۔