اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار کا اہم قدم ، بینکوں میں زائد ریٹ پر ایل سی کھولنے کے معاملےکا نوٹس لے لیا

ذرائع کے مطابق بینک حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولی، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن ( اپٹما ) کے سربراہ گوہر اعجاز نے وزیراعظم سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔اپٹما کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بینکوں نے ڈالرائزیشن سے اربوں روپے منافع کمایا، یہ سارا بوجھ ہماری معیشت اور روپے پر ڈالا گیا، وزیر خزانہ کے لیے یہ ٹیسٹ کیس ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمتعلقہ حکام سےرپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران بینک افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔بینکوں نے امپورٹرز کی ایل سیز مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپے اوپرکھولیں، بینکوں کےاس اقدام سے کاروباری طبقے کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔