اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جسمانی اعضا کی انشورنس ،خاتون اپنے جسم کی فین

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ اپنی گاڑیوں اور دیگر اشیاءکی انشورنس کراتے ہیں تاہم آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ برازیل کی خاتون باڈی بلڈر اور ماڈل اینی لیما نے اپنی ٹانگوں اور دیگر جسمانی اعضاءکی انشورنس کرا لی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اینی لیما کئی سال سے باڈی بلڈنگ کر رہی ہے اور خوب جسم بنا چکی ہے۔ وہ اپنی باڈی کو ’مندر‘ قرار دیتی ہے اور کہتی ہے کہ اسے اپنی مضبوط ٹانگیں بالخصوص سب سے بڑھ کر عزیز ہیں۔رپورٹ کے مطابق اینی لیما نے صرف اپنی ٹانگوں کی 1لاکھ 74ہزار پاؤنڈ (تقریباً 4کروڑ 30لاکھ روپے) کی انشورنس کرائی ہے۔ اینی لیما کا کہنا ہے کہ ”میرا جسم میرا مندر ہے۔ میں ہمیشہ سے اپنے جسم کی دیکھ بھال کرنے میں بہت محتاط رہی ہوں اور اس میں فخر محسوس کرتی ہوں۔ میں اپنے پیشے سے پیار کرتی ہوں اور باڈی بلڈنگ کے لیے طویل عرصے تک اپنے جسم کو محفوظ رکھنا چاہتی ہوں۔“اینی لیما کا کہنا تھا کہ ”میرا بوائے فرینڈ کہتا ہے کہ میری ٹانگیں آرنلڈ شیوارنیگر کی ٹانگوں سے مشابہہ ہیں اور میرے لیے بھی میرا اصل اثاثہ میری ٹانگیں ہی ہیں، چنانچہ میں نے انہی کی انشورنس پر زیادہ رقم خرچ کی ہے۔“