اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جج زیبا چوہدری سے معذرت کیلئے عمران خان انکی عدالت پہنچ گئے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم پولیس نے خاتون جج کا کمرہ بند کر دیا اور انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔عمران خان نے ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کے لیے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا کہ اگر ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو عمران خان معذرت کرنے آئے تھے۔یاد رہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس تھا جس میں توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر میرے الفاظ سے خاتون جج کی دل آزاری ہوئی تو خاتون جج سے معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔