اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کتنے طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے ، دفتر خارجہ کی طرف سے تفصیلات جاری

اسلام آباد (آن لائن ) دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک 17 ممالک ، 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 133 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان آئے ہیں ، جن میں سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے 41 ، امریکہ کی جانب سے 21 ترکیہ کی جانب سے 14 طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے ہیں ۔سعودی عرب سے 10، عمان سے 8، چین اور قطر سے چار،چار ، انڈونیشیاء سے دو ، ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، سے ایک ایک طیارہ پاکستان آیا۔ نیپال، برطانیہ، روس، یونان اور اٹلی سے بھی امدادی سامان کا ایک، ایک طیارہ پاکستان پہنچا ۔یونیسف کی جانب سے 3، اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے 14، عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے 3 طیارے امدادی سامان بھجوایا گیا ۔ترکیہ ، ایران ، عمران ، تاجکستان ، متحدہ عرب امارات نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امدادی سامان بھجوایا۔ پاکستان نے دوست ممالک کو امداد کرنے پر سراہا ۔