اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خواجہ آصف ہرجانہ کیس، عمران خان پر دوسری بار جرمانہ عائد

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس میں ایک بار پھر التوا مانگنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے ایک بار پھر التوا مانگنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں جبکہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔عمران خان، خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت کے بعد آئندہ سماعت کی تاریخ 22 اکتوبر مقرر کی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کی گئی تھی۔اپنی نجی مصروفیات کہ وجہ سے عدالت آنے سے قاصر رہے ۔گزشتہ دن معافی مانگنے محترمہ زیبا چوہدری کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔