اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میاں بیوی کے لڑائی جھگڑے نے 130 بلند پہاڑی تک نہ دیکھی،عبرتناک انجام

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ غصے میں اپنے آپ کر قابو رکھنا چاہیے مگر ہر وقت ایسا ممکن نہیں ہو سکتا ۔ ترکی میں ایک آدمی بیوی کے ساتھ جھگڑے کے دوران 130فٹ بلند پہاڑی سے گر کر موت کے منہ میں چلا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ میاں بیوی ترکی کے شمال مشرقی علاقے بورسا میں واک کر رہے تھے۔ اس دوران دونوں میں کسی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا اور جھگڑے کے دوران انہیں سامنے آنے والی چٹان کا احساس تک نہ ہوا اور آدمی اس 130فٹ بلند چٹان سے نیچے جا گرا۔35سالہ علی نامی یہ شخص کافی شاپ چلاتا تھا۔ اس کی 32سالہ اہلیہ آرزو نے بتایا کہ ”ہمارے درمیان بہت تلخ کلامی ہو رہی تھی۔

مجھے بھی چٹان آنے کا احساس اس وقت ہوا جب علی اس سے نیچے جا گرا۔“علی کو آرزو نے ہی انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اب بیوی کو اپنے شوہر کے تمام اعتراضات بھول چکے ہیں اور وہ انہیں کھونے کا غم منا رہی ہے ۔