اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اب تمام خواتین اسقاط حمل کر سکیں گی ، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے جون میں ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے اسقاط حمل کی اجازت دینے کا اپنا ہی فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر متنازع بن کر ابھرا۔بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ ’ایک غیر شادی شدہ عورت بھی شادی شدہ خواتین کی طرح 24 ہفتوں تک اسقاط حمل کروا سکتی ہے، ازدواجی حیثیت نہ ہونا عورت کو اس حق سے محروم نہیں کر سکتی۔

خیال رہے کہ 1971 میں نافذ کیے گئے ایک قانون، میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی (ایم ٹی پی) ایکٹ نے اس عمل کو شادی شدہ خواتین، طلاق یافتہ، بیواؤں، نابالغوں، ’معذور اور ذہنی طور پر بیمار خواتین‘ اور جنسی زیادتی یا ریپ سے بچ جانے والی خواتین تک محدود کر دیا تھا۔آج سنایا گیا فیصلہ ایک خاتون کی درخواست پر جاری ہوا جس نے کہا تھا کہ اس کا حمل رضامندی سے بنائے گئے تعلق کے نتیجے میں واقع ہوا لیکن تعلق کے ناکام ہونے پر اس نے اسقاط حمل کی درخواست کی۔انسانی حقوق کے رضاکاروں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتی خواتین کے حقوق کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا