اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تنقید کرنے والے خاتون کو ماہرہ خان کا کرار ا جواب مل گیا

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے ہم ایوارڈز کی ایڈٹ شدہ وائرل ویڈیو پر تنقید کرنے والی خاتون کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں کہا ہے کہ وہ جو کرتی آئی ہیں، وہ کرتی رہیں گی۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر تنقید کرنے والی صحافی و لکھاری رافعہ زکریا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو وہ کر رہی ہیں، کرتی رہیں اور جو اداکارہ کو کرنا ہوگا وہ کرتی رہیں گی۔۔

اداکارہ نے خاتون کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہاں وہ انہیں دکھانے کے لیے فلاحی کام کرتے وقت کچھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں خوش کر سکتی ہیں مگر پھر بھی لوگ ان سے خوش نہیں ہوں گے اور کہیں گے کہ شوبز شخصیات فلاحی کام کرتے وقت بھی دکھاوا کرتی ہیں۔ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ اگر وہ فلاحی کام کرتے وقت ویڈیوز بناتی ہیں تو انہیں طعنے دیے جائیں گے کہ صدقہ کرتے وقت بھی دکھاوا کر رہی ہیں، اس لیے جو ان پر تنقید کر رہے ہیں، وہ اپنا کام جاری رکھیں اور اداکارہ اپنا کام جاری رکھیں گی۔