اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آڈیو لیکس کا معاملہ ، وزیر اعظم ہاؤس کی سیکیورٹی سخت ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس واقعے کے تناظر میں سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں رائج ایس او پیز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں لگائی گئی تنصیبات کا ایک مرتبہ پھر جائزہ لیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے کسی بھی واقعے کو روکنے کے لیے جدید آلات نصب کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی کرے گی۔اہلکار کے مطابق وفاقی سیکریٹری لیول کے افسر کو بھی اپنا موبائل اور لیپ ٹاپ وزیر اعظم ہاؤس میں لے کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ اس سے پہلے گریڈ 22 کے افسران وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کے لیے جانے کے لیے لیپ ٹاپ اور سرکاری موبائل فون لے کر جانے پر کوئی ممانعت نہیں تھی۔اہلکار کے مطابق گریڈ 20 سے نیچے جتنے بھی سرکاری افسران وزیر اعظم ہاؤس جاتے تھے تو ان کے زیر استعمال موبائل فون کو وزیر اعظم ہاؤس کے مرکزی دروازے پر ہی رکھ لیا جاتا اور واپسی پر انہیں یہ موبائل واپس کر دیے جاتے تھے۔