اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے اپنی نااہلی کے خلاف مظاہرین کو پرامن احتجاج کی ہدایت کردی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو ہوا نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان نے مظاہرین کو ہدایت دی ہے کہ پُرامن احتجاج کیا کریں۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بھی بریفنگ دی گئی، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر قیادت کے مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ہے اور ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔