اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی

پرتھ: ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے چوبیسویں میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 رن سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں تاہم ان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز اسکور کرسکی۔

زمبابوے اننگز

زمبابوے کی پہلی وکٹ 19 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، حارث رؤف نے کپتان ایروائن کو پویلین کی راہ دکھائی، بعد ازاں 43 کے مجموعی اسکور پر دوسرا کھلاڑی میڈ ویئر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پھر دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 64 تک پہنچایا تو شومبا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پھر 95 کے مجموعی اسکور پر شان ولیمز 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بعد ازاں 95 رنز پر ہی چکابوا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے اور پھر 95 کے ہی مجموعی اسکور پر سکندر رضا، لیوک چونگوے بھی آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، سین ولیم 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار، شاداب خان نے تین اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اننگز

پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کی۔ بابراعظم نو گیندیں کھیلنے کے بعد محض چار رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے پھر 23 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر محمد رضوان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بعد ازاں 36 رنز پر افتخار احمد کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔

شان مسعود اور شاداب خان نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 88 تک پہنچایا تو شاداب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پھر حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور شان مسعود 94 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو چھٹے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

آخری اوور کی چوتھی بال پر جب پاکستان کو دو گیندوں پر تین رنز دکار تھے تو محمد نواز نے باؤنڈری لگانے کے چکر میں اونچا شاٹ کھیلا اور 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آخری گیند پر پاکستان کو تین رنز درکار تھے تو شاہین آفریدی دوسرے رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے