اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بند کمروں کی خوش کلامی اورمعافی تلافی کا گواہ ہوں، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں۔

لاہور سے جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ چند دنوں کے دوران ملکی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھپ کر ملاقاتیں اور باہر آکر غداری کے الزامات اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، بند کمروں میں معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ بند کمروں میں معافی تلافی اور باہر مخالف یہ باتیں کئی ماہ سے چل رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کام سے پاکستان دشمن قوتیں بالخصوص بھارت خوش ہوا ہے۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، آنے والوں دنوں میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔