اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یہاں جانوروں کا نظام ہے، شہباز شریف نے اربوں لوٹے، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے، شہباز شریف نے اربوں روپے لوٹے، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے

سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات لانگ مارچ کے شرکا سے سادھوکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں ایک فرق ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا جب کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، اگر انسانوں کے معاشرے میں انصاف نہ ہو تو وہ جانوروں کا معاشرہ بن جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کے سامنے پاکستان بدل رہا ہے، یہاں چوروں اور ڈاکووں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، انہوں نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اربوں روپے دے کر لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں پر اس طرح تشدد کیا گیا جیسے وہ کوئی دہشت گرد ہیں، اعظم سواتی کے ساتھ جو کیا گیا اس پر شرم آنی چاہئے، اعظم سواتی پر پوتی اور پوتیوں کے سامنے تشدد کیا گیا۔

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے 18 قتل کیے، شہباز شریف نے اربوں روپے لوٹے، آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے اور یہ سب اس ملک کے مجرم ہیں۔