اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔

بھارت کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ فاسٹ بولنگ ٹریک پر جنوبی افریقہ فاسٹ بولر لُنگی این گیڈی نے بھارتی ٹاپ آرڈر تہس نہس کردیا۔

انہوں نے 41 کے مجموعے پر کے روہیت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین لوٹا دیا۔

اینرک نورکیا نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 42 کے مجموعے پر دیپک ہوڈا کو کیچ آؤٹ کروایا تو این گیڈی نے اپنی تباہ کن بولنگ جاری رکھتے ہوئے 49 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کو کیچ آؤٹ کروادیا۔

وکٹ کی دوسری جانب موجود سریا کمار یادیو اپنی ٹیم کے لیے جنوبی افریقہ بولرز کے سامنے ڈٹ گئے، انہوں نے 40 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 133 کے مجموعے تک پہنچایا۔

بھارت کے دیگر بلے بازوں میں روہیت شرما 15 اور ویرات کوہلی 12 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بناسکی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی این گیڈی نے 4 اور وین پارنیل نے 3 وکٹیں لیں جبکہ اینرک نورکیا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس گروپ میں اب تک بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ہی دو دو میچز کھیل چکے ہیں۔

بھارت کو اپنے دونوں میچز میں کامیابی ملی جبکہ جنوبی افریقہ کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا جبکہ دوسرے میچ میں اس نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔