اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرن جوہرپاکستانی فلم مولاجٹ دیکھنے سنیما پہنچ گئے، تصویر سوشل میڈیاپروائرل

بھارت کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر پاکستان کی سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ دیکھنے سنیما پہنچ گئے۔

کرن جوہر کی فلم دیکھتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں وہ سنیما میں بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں۔

بالی وڈ فلمساز کی تصویر معروف انسٹاگرام پیج ‘انسٹینٹ بالی وڈ’ نے اسٹوری پر شیئر کی جس میں کرن جوہر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔انہوں نے فلم دبئی کے ایک سینما میں دیکھی ۔

کرن جوہر کی تصویر پر پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔


ایک صارف نے لکھا کہ کرن جوہر خاص طور پر فواد خان کی وجہ سے فلم دیکھنے آئے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے یہ فلم ماہرہ کی وجہ سے دیکھی ہے۔