اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صومالیہ: کار بم دھماکوں میں 100 افراد جاں بحق، 300 زخمی

صومالیہ2 کار بم دھماکوں میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق اس حملے میں صومالیہ کی وزارت تعلیم اور ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا، مرنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلے دھماکے میں وزارت تعلیم کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد جس کے بعد جب وہاں لوگ زخمیوں کی مدد کیلئے لوگ اور ایمبولینسز جمع ہوئیں تو دوسرا دھماکا ہوگیا۔

صومالین صدر حسن شیخ محمود نے حملے کا ذمہ دار دہشت گرد تنظیم الشباب کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں،خواتین اور بزرگوں کا بہیمانہ انداز میں قتل عام کیا جارہا ہے۔