اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر کے گھر پہنچ گئے

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان گزشتہ روز لانگ مارچ ـکے دوران کنٹینر کے نیچے آکر جاںبحق ہونے والے خاتون رپورٹر صدف نعیم کے گھر پہنچے ۔

عمران خان نے صدف نعیم کے شوہر اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کی ۔

گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ کو کامونکی میں ہی ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ نجی ٹی وی کی صحافی کی شہادت پر صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے افسوس کا اظہار کیا اور شہید صحافی کے اہل خانہ کے لیے امداد کا اعلان بھی کیا۔

عمران خان صدف نعیم کے گھر فاتحہ خوانی کے بعد کامونکی کی جانب روانہ ہو گئے۔