اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آسٹریلیا: ویراٹ کوہلی کے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہو گئی

آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہو گئی جس پر سابق بھارتی کپتان نے کافی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا میں لیک ہونے والی ویڈیو میں کوہلی کا ہوٹل روم، ان کی کٹس، جوتے، پرفیومز، فوڈ سیپلیمنٹس اور دیگر اشیا دکھائی گئی ہیں۔

کوہلی نے ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے بھی شئیر کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس ویڈیو نے میری پرائیویسی کے باعث مجھے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اگر ہوٹل کا کمرہ ہی محفوظ نہیں ہے تو میں کس جگہ پر اپنی پرائیویسی دیکھوں؟ فینز کا ایساعمل میرے لئے بالکل ٹھیک نہیں ہے اور یہ میری پرائیویسی میں دخل اندازی ہے۔


کوہلی کی اس پوسٹ پر آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے بھی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز اور بالکل ناقابل قبول ہے۔