اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد : تحریک انصاف کوجلسے کی اجازت نہ ملی، عمران خان کا ہائیکورٹ سے رجوع

تحریک انصاف نے جی نائن میں جلسے کےلئے اسلام آباد انتظامیہ کو دوبارہ درخواست جمع کرا دی۔

درخواست میں انتظامیہ کے سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، دوسری جانب جلسے کی اجازت کےلئے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا دیا۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں بابراعوان اورعلی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی اور جلسے کےلئے این او سی سے متعلق تفصیلی درخواست جمع کروائی۔رہنمائوں نے انتظامیہ سے 4 نومبر کو جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان جلسے اور دھرنے کا جلد این او سی جاری کرنے کی ایک بار پھر درخواست کی۔

دوسری جانب این او سی نہ ملنے کےخلاف تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خوامخواہ معاملے کو طول کرکے این او سی جاری نہیں کررہے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے اور آئی جی کو خصوصی سیکیورٹی کےلئے ہدایات جاری کی جائیں۔