اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تقریباً5 لاکھ سے زائد بچوں سے زیادتی،فہرست جاری

ماہرین امراض اطفال نے انکشاف کیا ہےکہ پاکستان میں ہرسال 5 لاکھ 50 ہزار بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں لیکن صرف چند سو کیسز ہی منظر عام پر آپاتے ہیں۔۔زیادتی کا نشانہ بننے والوں میں لڑکیاں اور لڑکے دونوں شامل ہیں، میڈیا پر آنے والے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات چھوٹا سا حصہ ہیں۔سماجی کارکن ڈاکٹر نعیم ظفر نے بتایا کہ اس موضوع پر بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے، قوانین موجود ہیں لیکن عملدرآمد نہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر طفیل محمد نے کہا کہ زیادہ تر بچے اپنے گھر پر ہی جنسی زیادتی کا شکارہوتے ہیں، گھروں سے بھاگنے والے بچوں کا باہر کی دنیا میں استحصال کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں ہر 6 میں سے ایک بچے کی کم عمری میں شادی کردی جاتی ہے، 46 لاکھ بچیوں کی شادی 15 سال سے کم عمر اورایک کروڑ 90 لاکھ بچوں اور بچیوں کی شادی 18 سال سے کم عمر میں ہوجاتی ہے۔بہت سارے عناصر اور وجوہات ہیں جن کی بناء پر یہ گھنائونا فعل جاری ہے۔