اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین روانہ، کئی معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران تجارت، معیشت، دیگر شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔