اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد انتظامیہ نے لانگ مارچ کے پڑاؤ کے لیے شرائط کی فہرست اور بیان حلفی تیار کر لیا

اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف سے جلسے کی اجازت کے لیے بیان حلفی طلب کر لیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بیان حلفی میں 39 شرائط درج ہیں، بیان حلفی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونا چاہئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے ہو گی، اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے، انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی۔

انتظامیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیان بازی سے گریز کرنا ہو گا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، منتظمین یقینی بنائیں جلسے میں قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں ہو گا۔