اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

راولپنڈی میں لانگ مارچ کیخلاف بینرز لگ گئے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پہنچنے سے قبل راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف بینرز لگ گئے۔

راولپنڈی میں سول سوسائٹی نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پہنچنے سے قبل جگہ جگہ بینرز لگا دیئے۔ بینرز پر مختلف تحریریں لکھی ہوئی ہیں۔ جن میں خدارا ملک کو چلنے دومعیشت میں استحکام، بہترین روزگار کی ضمانت” سمیت مختلف تحریریں آویزاں ہیں۔

ایک اور بینرز پر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے لکھا ہے کہ “میرا اسکول کیوں بند کیا، مجھے پڑھنا ہے”، “ہمارا تقاضا روزگار کی روانی، ہمیں اپنے بچوں کا رزق کمانے دو” اور اس جیسی دیگر تحریری لکھے پول بینرز آویزاں ہیں۔

یہ تمام بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے مری روڈ پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 28 اکتوبر کو لاہور سے شروع ہونے کے بعد جی ٹی روڈ کے ذریعے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے 10 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔