اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سبق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ بحال کرنے کیلئے ایک پول کا اہتمام کیا تھا جس میں لوگوں سے رائے طلب کی گئی تھی۔

پول پر ٹوئٹر کے 23 کروڑ 7 لاکھ صارفین میں سے ڈیڑھ کروڑ نے افراد نے اپنی رائے کا استعمال کیا، اکاؤنٹ کی بحالی کے حق میں 51.8 ووٹ پڑے جبکہ 48.2 فیصد صارفین نے مخالفت میں ووٹ دئیے۔

ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ جب بلاک کیا تھا تو اس وقت 8کروڑ سے زائد فالوورز تھے۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی الیکشنز میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا تھا، جس کے چند روز بعد اکاؤنٹ بحال کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ سال کے آغاز میں ان کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کیا گیا تھا۔