اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور اہم تعیناتی بحران میں پھنس گئی ،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سیاسی صورتِ حال سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے۔

سوشل میڈیا پر شیخ رشید نے پیغام لکھا ہے کہ حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے لکھا ہے کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور اہم تعیناتی بحران میں پھنس گئی ہے۔


انہوں نے مزید لکھا ہے کہ زمینی حقائق سے بے خبر حکومت فضا میں معلق ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔