ہم نے عمران کی غیر قانونی حکومت کو برداشت کیا،جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے، سعد رفیق

وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے4 حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں۔

لیگی رہنما اور وزیر ریلوے سعد نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ اور عام انتخابات کے مطالبے کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم نے عمران کی غیر قانونی حکومت کو برداشت کیا۔ اب 4 حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں۔ ان کا جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کی بجائے استعفے منظور کراتے۔ یہ اگر صوبائی حکومتیں توڑ دیتے تو نئے انتخابات کا ماحول خود بخود بن جاتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتشار کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ملک چلنے نہ دینا ہے۔