اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیفا ورلڈ کپ کامیلہ آج سےقطر میں سجے گا

کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈ کپ آج سے قطر میں سجے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022کا میلہ سجنے کو تیارہے ۔قطر میں شائقین نے ڈیرے جمالیے ہیں ۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیےٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہے۔ یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین پر اور موسم سرما میں ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ آج قطراورایکواڈورکے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل افتتاحی تقریب بِھی ہوگی۔ ورلڈ کپ میں کل32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔ تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں قطر،ایکواڈور،سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ،ایران،امریکا اور ویلز موجود ہیں ۔ارجنٹائن،سعودی عرب،میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں۔ گروپ ڈی فرانس،آسٹریلیا،ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔

گروپ ای میں اسپین،کوستا ریکا،جرمنی اورجاپان کو شامل کیا گیا ہے۔گروپ ایف میں بیلجیئم،کینیڈا،مراکش اور کروشیا موجود ہیں۔گروپ جی برازیل، سربیا،سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال،گھانا،یوراگوئے اور جنوبی کوریاگروپ ایچ کا حصہ ہیں۔

12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 20 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 18دسمبر کو ہوگا۔ فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

واضح رہے کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے۔ ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئےقطر اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے۔