اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک دیوالیہ ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں ،احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے پی ٹی آئی اور اس کے میڈیا میں موجود کچھ حواری بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

عمرہ ادائیگی کے بعد جدہ میں پاکستان قونصلیٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بیرون ملک ہر شخص کی اچھائی یا برائی اس کے ذاتی نام سے نہیں بلکہ اس کے ملک سے پہچانی جاتی ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سعودی عرب کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے پنجاب میں اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہ مرکز کے خلاف ہر قدم اٹھاتی ہے اور ملک کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلاتی ہے، مرکزی وزیر داخلہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے وزیراعظم کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں، یہ کون سی ملک سے محبت ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے بھی انہوں نے اقوام متحدہ سے لے کر دوست ممالک کو بھی کہا کہ ان کی امداد نہ کرو، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت داؤ پر لگ چکی تھی، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر عمل کرکے ملکی معیشت کو بہتر بنایا ہے، بھارت اور پی ٹی آئی دو قوتیں تھیں جو پاکستان کے آئی ایم ایف معاہدہ کی بحالی کے لیے مخالفت میں کمربستہ تھیں۔

انہوں ںے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی اور اس کے کچھ میڈیا میں حواری بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سابقہ حکومت نے اقتدار چلے جانے کا غم اس قدر لیا کہ پوری قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا ہے۔