اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اعظم سواتی کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور، جج محمد بشیر کے سامنے پیش ہوئے

اسلام آباد ( آن لائن )عدات نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج محمد شبیر کے سامنے پیش کیا گیا۔جج محمد شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے، ان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے اتوار کی صبح متنازع بیان پر تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔