اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی: شیخ رشید

راولپنڈی ( آن لائن )سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ   عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج چھڑی بدلی ہے اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، عدم اعتماد اورگورنرراج ممکن نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت میں آنے اور اسے لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فضل الرحمان کے بیان نے ان کو رسوا کر دیا، عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں توایک سال میں2 الیکشن کےنہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی،گوٹی پھنس گئی ہے جب کہ 77 وزرا خزانے پر بوجھ ہیں۔