اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے:امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ 75 برس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم رہے ہیں، پاکستان میں جمہوریت امریکا کے مفاد میں ہے۔ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئی، ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا دونوں کا مشترکا مفاد ہے، اور اس کیلئے امریکا ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔