اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر قانون کا قلمدان ایک بار پھر اعظم نذیر تارڑ کے سپرد

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو دوبارہ وزیر قانون کا قلمدان دے دیا گیا ہے، جس کے بعد اياز صادق سے وزير قانون کی اضافی ذمہ دارياں واپس لے لی گئيں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے بدھ 30 نومبر کو اعظم تارڑ سے متعلق نوٹي فکيشن جاری کرديا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز منگل 29 نومبر کو اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد کرکے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

نوٹی فکيشن جاری ہونے کے بعد اعظم نذیر تارڑ آج 30 نومبر کو کابينہ اجلاس ميں بطور وزير قانون شريک ہوں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ ماہ چوبیس اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 25 اکتوبر کو اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں متنازع نعرے لگنے کے واقعے کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔