اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی : شراب کی ہوم ڈیلیوری کرنے والاملزم گرفتار

کراچی کے ضلع ایسٹ کی ٹیپو سلطان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم سنتوش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کر لیں۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق یہ کارروائی ٹیپو سلطان تھانہ کی ایس ایچ او انسپکٹر عظمیٰ خان نے ٹیم کے ہمراہ گشت کے دوران چنیسر ہالٹ پھاٹک کے قریب کی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم سنتوش نے بیان دیا ہے کہ وہ گارڈن کا رہائشی اور کورنگی نمبر 4 میں واقع وائن شاپ پر کام کرتا ہے۔ملزم کے مطابق ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وہ اپنے مخصوص گاہکوں کو ان کے گھروں تک شراب کی ڈیلیوری دیتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سنتوش کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔