اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پشاور :عدالت نے توہینِ رسالت کے مجرم کو2 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا

پشاور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہینِ رسالت کے کیس میں مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی پشاور نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ثنا اللہ کو دو بار موت کی سزا سنائی۔ مجرم ثنا اللہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 24 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مجرم ثنا اللہ کو 3 برس قید کی سزا بھی سنائی۔ اپنے فیصلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل کو مجرم کی سزائے موت کی توثیق کے لیے ریفرنس ہائی کورٹ بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔

مجرم ثنا اللہ کے خلاف گزشتہ سال اگست میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد تشہیر کرنے پر توہینِ رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔