اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

معیشت سنبھالنے کیلئے پھرمشکل فیصلے کرنے ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب بہت عمل دخل ہے، نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔ احتساب کا نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے، کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لئے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے، یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کئی سال سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہوں، نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا اخباروں میں نام آتا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں، اگر میرے خلاف مقدمے میں کچھ ہوتا تو 3 ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جتنا نقصان جسٹس (ر) جاوید اقبال اور نیب نےکیا ملک کو کسی نے نہیں پہنچایا، جاوید اقبال صاحب بھی اعتراف کرلیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور سیاست سے باہر کیا ہے، وہ علاج کرانے گئے ہیں اورعلاج کرواکرآئیں گے۔